تیسرا ون ڈے: پاکستان کی نیدرلینڈز کیخلاف بیٹنگ

پاکستان کی آخری ایک روزہ میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے 41 اوورز کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر163 رنز اسکور کیے ہیں، اوپنر عبداللہ شفیق 2 جب کہ فخر زمان 26 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اس وقت کریز پر بابر اعظم اور آغا سلمان موجود ہیں جنہوں نے بالترتیب 35 اور 4 رنز اسکور کیے ہیں۔ روٹرڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور میزبان ٹیم کے کپتان ایڈورڈ اسکاٹ کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں آج اوپنر عبداللہ شفیق ڈیبیو کیا۔ عبداللہ شفیق کو ون ڈے ڈیبیو کی کیپ محمد یوسف نے دی، انہیں امام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو طبیعت ناساز ہونے کے سبب آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان تین میچز کی سیریز دو میچز میں فتح حاصل کرکے پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے۔