حکومت پٹرول پر فی لیٹر 63روپے 17پیسے اضافی وصول کرنے لگی

اسلام آباد:وفاقی حکومت پٹرول پر فی لیٹر 63روپے 17پیسے اضافی وصول کرنے لگی۔نجی ٹی وی نے آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس وقت پٹرول کی قیمت خرید 172روپے 81پیسے فی لیٹر ہے جو عوام کو 235روپے 98پیسے میں مل رہا ہے۔

 پٹرول پر37روپے 50پیسے لیوی، 4روپے 76پیسے فریٹ مارجن، 3روپے 68پیسے ڈسٹرکٹ مارجن اور 7روپے فی لٹر ڈیلرز مارجن عائد ہے۔حکومت پٹرول پر یومیہ 1ارب 89کروڑ جبکہ ماہانہ 56ارب 85 کروڑروپے کما رہی ہے۔

 اسی طرح ڈیزل کی قیمت خرید 224روپے 69پیسے ہے جو عوام کو 245روپے 75پیسے میں مل رہا ہے، ڈیزل پر عوام سے یومیہ 63کروڑ جبکہ ماہانہ 18ارب95کروڑ روپے سے زائد کما رہی ہے۔

سولہ ستمبر کو بھی پٹرول 10روپے جبکہ ڈیزل 4روپے فی لٹر سستا ہونا چاہئے تھا مگر حکومت یہ ریلیف روک کر عوام سے یومیہ 42کروڑ روپے اضافی وصول کر رہی ہے۔