بجلی کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ 

لاہور: وفاقی حکومت نے ملک بھر کے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا ہے۔ جس سے بجلی کے صارفین کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ رواں سال نیپرا کی جانب سے منظور کیا گیا بجلی کا نیا بنیادی ٹیرف اکتوبر کے مہینے سے لاگو ہوگا۔

 نئے ٹیرف کے مطابق بجلی کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

 اکتوبر کے مہینے میں بجلی صارفین کو بھیجے جانے والے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز سمیت دیگر ٹیکسز الگ سے شامل کئے جائیں گے۔ جس سے بجلی صارفین کو اکتوبر میں بجلی کے بھاری بل ادا کرنا ہونگے۔