جاپان اور پاکستان کا 16 کروڑ ڈالر قرض مؤخر کرنے پر اتفاق

اسلام آباد:جاپان اور پاکستان نے جی20 کے قرض مؤخر کرنے کے اقدام (ڈی ایس ایس آئی)کے تحت تقریباً 16 کروڑ ڈالر قرض موخرکرنے پر اتفاق کرلیا۔

 بدھ کوجاپان کے سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق اس سے قبل 27 اپریل 2021 کو پاکستان اور جاپان نے 40 ارب جاپانی ین (تقریبا 37 کروڑ ڈالر)اور 22 اکتوبر 2021 کو تقریبا 20 کروڑ ڈالر قرض کے التوا ء پر اتفاق کیا تھا۔

موخر کردہ قرض کی مجموعی رقم تقریبا ً73 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس سے حکومت پاکستان کو کورونا کی وبا اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثرہ اپنی معیشت بحال کرنے کے لیے مالی گنجائش مل گئی ہے۔