آئی ایم ایف نےقرضے کی رقم کا حجم بڑھانے و شرائط میں نرمی پر آمادگی ظاہر کی ہے: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی نے شرائط نرم کرنے ، جبکہ  اگلی قسط کی رقم کا حجم بڑھانے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

میڈیا ذرائع مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کے بارے میں بتایا کہ آئی ایم ایف نے اگلی قسط کی رقم کا حجم بڑھانے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی بینک سے اس سال کے آخر تک 2 ارب ڈالر لے لیں گے، سیلاب کے بعد پاکستان کے حالات بدل گئے ہیں، کپاس اور گندم کی فصلیں تباہ ہوئیں تو ہمیں دونوں چیزیں درآمد کرنا پڑ سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا میرا کام سیلاب زدگان کے لیے رقم جمع کرنا ہے، بل گیٹس سے بھی امداد کی بات کی ہے، ہر سیلاب متاثر تک نہیں پہنچ سکے مگر کرپشن کی بات جھوٹی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا عمران خان ذرا سی دھمکی پر گڑگڑا کر معافی مانگ لیتے ہیں، عمران خان اتنے خطرناک ہیں کہ سب سے معافیاں مانگتے ہیں، ان کی فکر نہیں ہے۔