عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں 

اسلام آباد:عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی،ربرنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 86.15 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی امریکی منڈی میں خام تیل 78.74 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے،گزشتہ روز کی نسبت عالمی منڈیوں میں خام تیل 6 فی صد تک کم ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمت کم ہو کر 6.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔