ایک تولہ سونا 6800 روپے سستا ہوگیا

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 6800 روپے فی تولے کی بڑی کمی آئی ہے۔

پیر کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی کے بعد 1640 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ کے مقابلے میں مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

پیر کے روز مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 6800 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 43 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے بھاؤ 5829 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 857 روپے ہوگئے۔

ہفتے کے روز سونا 3750 روپے سستا ہوا تھا ا، اس طرح گزشتہ 3 روز کے دوران سونے کے بھاؤ میں 10 ہزار 550 روپے کے لگ بھگ کمی آئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کے بھاؤ 1570 روپے فی تولہ پر مستحکم رہے۔