وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل باضابطہ طور پر عہدے سے مستعفی

 اسلام آباد:وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل عہدے سے باضابطہ مستعفی ہوگئے،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تحریری استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا۔

 مستعفی وزیر خزانہ نے شہباز شریف کو بھیجے گئے استعفیٰ میں لکھا کہ آپ کی قیادت میں ملک کی خدمت کرنا باعث افتخار ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہاکہ بطور وزیر خزانہ و ریونیو اپنے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں۔ 

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے مفتاح اسماعیل کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

 یاد رہے کہ اسحٰق ڈار اکتوبر 2017 سے لندن میں موجود تھے جو گزشتہ روز ہی وطن واپس پہنچے اور وزیر خزانہ کا منصب سنبھالیں گے۔