پولٹری مصنوعات کی بر آمد پر پابندی کا فیصلہ کالعدم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پولٹری مصنوعات کی بر آمد پر پابندی کاپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے۔

 کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دئیے کہ ہائی کورٹ کو از خود نوٹس لینے کا اختیار ہی نہیں۔ 

درآمدات اور برآمدات پالیسی بنانا اور قیمتوں کا تعین کرنا حکومت کا اختیار ہے عدالت کا نہیں،وفاق کی جانب سے بھی درخواست گذار کے موقف کی تائید کی گئی۔

کیس کی مختصر سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ نے صادق پولٹری اور حکومت کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے۔

 عدالت عظمی نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ تفصیلی وجوہات بعد میں جاری جائیں گیں۔