ڈالر مزید سستا، انٹر بینک ریٹ 230 روپے سے نیچے آگئے

پاکستانی روپے کی قدر میں گزشتہ کئی روز سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی ڈالر سستا ہو رہا ہے۔

آج بھی کاروبار کا آغاز ہونے پر ڈالر مزید سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 12 پیسے سستا ہوکر 229روپے  کا ہوگیا ہے۔

انٹر بینک کے آخری 5 کاروباری سیشنز میں اب تک امریکی ڈالر 10 روپے 71 پیسے سستا ہو چکا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے سستا ہوکر 230 روپے 50 کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 271 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 163 پر آ گیا ہے۔