طارق باجوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ تعینات

اسلام آباد:وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے سابق سیکرٹری خزانہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان طارق باجوہ کو اپنامعاون خصوصی برائے خزانہ تعینات کردیا۔

کابینہ ڈویژن نے طارق باجوہ کی تعیناتی کا باقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفیکیشن سینئر جوائنٹ سیکرٹری کابینہ ڈویژن،تیمور تجمل کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ 

طارق باجوہ معاون خصوصی برائے خزانہ ہوں گے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق طارق باجوہ کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

 نوٹیفیکیشن کے مطابق طارق باجوہ کی تعیناتی فوری طور پر نافذالعمل ہو گی۔ نوٹیفیکیشن کی کاپی تمام متعلقہ حکام کو بھجوادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ طارق باجوہ کی تعیناتی کے بعدوفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 75تک پہنچ گئی ہے جن میں 35وفاقی وزراء،سات وزراء مملکت، چار مشیر اور29معاونین خصوصی شامل ہیں۔