بجلی اور گیس کی قیمتیں کم ہونے کا امکان 

اسلام آباد:مشیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کا امکان ہے،سردیوں کیلئے گیس کا انتظام کر لیا،عوام کو گزشتہ سال سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا۔ 

مشیر پٹرولیم مصدق ملک نے  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں جتنی گیس گزشتہ سال تھی اتنی گیس کا بندوبست ہو گیا ہے۔

 آج دنیا میں چالیس ڈالر پر بھی گیس نہیں مل رہی ہم تین سال میں ملک میں توانائی بحران پر قابو پائینگے۔

مصدق ملک نے کہا کہ جب یورپ گیس خرید رہا تھا تو کیا یہ سوئے ہوئے تھے؟ گیس کا انتظام کر لیا ہے، گزشتہ سال سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا، عنقریب توانائی کے حوالے سے ایک پلان کا اعلان کریں گے۔

 پلان کے تحت ملک آئندہ تین سے چار سال میں توانائی میں خود کفیل ہو جائے گا، سردیوں میں گیس سپلائی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتری آئے گی۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس این جی پی ایل کے پاس 680 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، صرف گھریلو صارفین کیلئے 900 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، کچھ مہینوں میں 9 کارگو آئیں گے کچھ ماہ دس کارگو ملین گے، کچھ حصہ بجلی کیلئے کچھ حصہ گھریلو صارفین کو دینگے۔