سیلاب تباہی، پاکستان کو آئی ایم ایف سے مزید ریلیف ملنے کا امکان 

اسلام آباد:آئی ایم ایف کا وفد سیلاب کے بعد کی معیشت کا جائزہ لینے پاکستان آئے گا، جس کے بعد پاکستان کو مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ماہرین پاکستان کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران آئی ایم ایف کا وفد سیلاب کے بعد کی معیشت کا جائزہ لے گا۔

 وفد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیگا اور سیلاب متاثرین کے مسائل سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرے گا،وفد سیلاب متاثرین کی ضروریات سے متعلق معلومات اکٹھی کریگا اور متاثرین کے روزگار سے متعلق امور کا بھی جائزہ لے گا۔

 آئی ایم ایف وفد سیلاب متاثرین کی معاونت کے لیے تجاویز اکٹھی کرے گا، جس کے بعد سیلاب کے نقصانات کے بارے رپورٹ تیار کرے گا۔

حکومت پاکستان آئی ایم ایف وفد کوبھرپور سہولیات فراہم کرے گی، وفد کی تیار کردہ رپورٹ کی روشنی میں پاکستان کو مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔