ملک میں ہفتہ واربنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0۔57 فیصد کمی

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 28.44 فیصد ہو گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، 17 میں کمی اور 16 میں استحکام رہا جب کہ ہفتہ واربنیاد پر مہنگائی کی شرح میں  0.57 فیصد کمی آئی ہے۔

 ادارہ شماریات کے مطابق آلو، گائے کا گوشت ، دال مونگ، چاول، خشک دودھ سمیت 18 اشیا مہنگی ہوئیں لیکن اس کے ساتھ ہی بیس کلو آٹے کا تھیلا 14 روپے 84 پیسے سستا ہوا جب کہ  لہسن، دال ماش چینی اور زندہ مرغی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔