ٹوئٹر نے پیسوں کے عوض مصدقہ اکاؤنتس کی سبسکرپشن کے منصوبے کو معطل کردیا ہے۔
ایلون مسک نے ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد معاشی بدحالی کو جواز بناتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اب ہر مصدقہ اکاؤنٹ کو ماہانہ 8 ڈالر ادا کرنا ہوں گے۔
پیسوں کے عوض مصدقہ اکاؤنٹس کی سبسکرپشن کا عمل پہلے آئی فون صارفین کے لئے شروع کی گئی تاہم اب اس سروس کو معطل کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سبسکرپشن پلان متعارف ہونے کے بعد لوگ اہم شخصیات اور اداروں کے مصدقہ جعلی اکاؤنٹس کی تعداد میں بے انتہا اضافہ ہوگیا۔ جعلی اکاؤنٹس اس قدر بڑھ گئے کہ ٹوئٹر کو کچھ صارفین کے لیے علیحدہ سے ’آفیشل‘ کا بیج بھی جاری کرنا پڑا۔ ٹوئٹر نے فی الحال اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔