پاکستان سے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر بات چیت ہو رہی ہے: آئی ایم ایف

 اسلام آباد:پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ایسٹرپیرز نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی بنیادوں پربحالی کی پالیسیوں سمیت ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر بات چیت ہو رہی ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات پر آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے ایک انٹرویومیں بتایاکہ پاکستان کے ساتھ نویں جائزے کے تحت آن لائن مذاکرات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں انسانی بنیادوں پربحالی کی پالیسیوں کو ترجیح دینے پر بات ہورہی ہے جب کہ مذاکرات میں ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

نمائندہ آئی ایم ایف نے کہاکہ پاکستانی حکام سے اصلاحات کا عمل تیز کرنے پرگفتگو جاری ہے، اس کے علاوہ میکرو، مالی پائیداری، کثیرالجہتی اورباہمی شراکت داروں سے مالی مدد پربھی بات ہورہی ہے۔