چینی کی قیمت میں 40فیصد اضافے کا امکان 

اسلام آباد: شوگرمافیا ایک بار پھر جیت گیا،چینی کی برآمد سے چینی کی قیمت میں 40فیصد اضافہ کا امکان ہے ،ملز مالکان کو اربوں روپے منافع ملے گا۔

حکومت کی جانب ماہرین اور مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے سندھ اور جنوبی پنجاب کے متعددعلاقوں میں گنے کی فصل سیلاب میں بہہ جانے سے حکومت کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق پیدوار میں 30سے40فیصد تک کمی ہوئی ہے ۔

سابق وفاقی وزیرحماد اظہر نے بھی حکومتی فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے شوگر مافیا کو فائدہ پہنچانے کے لیے سیلاب سے گنے کی پیدوار متاثر ہونے کے باوجود چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے کر عوام دشمنی کا ایک اور ثبوت دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مقامی مارکیٹ میں سپلائی کم آئے گی تو قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگا،ذرائع کے مطابق اس حوالہ سے شوگرمل مالکان کے دباﺅ پر حکومت نے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 چینی کی برآمد اور اس کے متعلق عمل کے حوالے سے فیصلے شوگر ایڈوائزری بورڈ (ایس اے بی) اور اکنامک کوآرڈینشن کمیٹی (ای سی سی) کے کئی اجلاس میں کیے گئے اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ریسیرچ کے وزیر طارق بشیر چیمہ کی سربراہی میں شوگر ایڈوائزی اجلاس میں برآمد کی مقدار کو بڑھانے اور کمی سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات اور ڈومیسٹک مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے سے بچنے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میںوزیر تجارت اور صنعتکار، خوارک کے وزرا سمیت چاروں صوبوں سے ایک ایک رکن اور صوبائی شوگر مل ایسوسی ایشن نے اجلاس میں شرکت کی چینی کی برآمد کے حوالے سے سمری ای سی سی کے اجلاس میں جاری کی گئی تاکہ باضابطہ طور پر فیصلہ ہوسکے ۔

صوبائی حکومتوں نے رواں گندم کے موسم میں کم از کم 30 فیصد سے زائد مدد کی وجہ سے صنعتکار 12 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

وفاقی حکومت کا دعوی ہے کہ اس نے چینی برآمدگان کو خبردار کیا کہ اس اقدام سے ڈومیسٹک مارکیٹ میں کمی اور قیمتوں میں اضافہ ہوگا جبکہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.6 فیصد پہنچنے کی وجہ سے موجودہ پی ڈی ایم حکومت کو پہلے ہی عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے. 

دوسری جانب وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں چینی سپلائی کی صورتحال اور طلب کی ضرورت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا، ایف بی آر ٹریک اور ٹریس سسٹم کی جانب سے اسٹاک کی تصدیق شدہ رپورٹ پر بھی بات چیت کی گئی۔