ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 79 پیسے کا اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 79 پیسے کا اضافہ کردیا۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر سے ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2548 روپے  29 پیسے ہوگئی ہے جس کی قیمت نومبر میں2409روپے 13 پیسے تھی۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت 11روپے 79پیسے بڑھ گئی ہے، ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 215 روپے 95 پیسے مقررکی گئی ہے۔