برادر اسلامی ملک سعودی عرب سے بڑی خبر

سعودی عرب نے پاکستان میں ڈپازٹ کروائے گئے 3 ارب ڈالر کے فنڈ کی مدت میں توسیع کردی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کے لیے ڈپازٹ کروائے گئے 3 ارب ڈالر کے فنڈ کی مدت میں توسیع کردی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اور ان کی پاکستان سے محبت کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پھر بڑے بھائی کا کردار ادا کیا اور بےمثال محبت کا ثبوت دیا، سعودی اقدام سےمعاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی، پاکستان کی معاشی خود انحصاری اولین قومی ایجنڈا ہے۔