ملک میں مالیاتی ایمرجنسی نہیں لگ رہی،مصدق ملک

اسلام آباد:وزیرمملکت برائے  پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں مالیاتی ایمرجنسی نہیں لگ رہی،  روس سے تیل کی خریداری کیلئے امریکی پابندیوں کا سامنا نہیں ہو گا،حکومتی سطح پر مالیاتی ایمرجنسی کی کوئی بات نہیں ہورہی۔

 منگل کو اپنے بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں ایک ارب ڈالر سکوک بانڈز کی مد میں ادا کئے۔ انہوں نے کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر موجود ہیں، روسی وفد20جنوری تک پاکستان آئے گا۔

 وزیر مملکت برائے پٹرولیم نے کہا کہ روس سے تیل کی خریداری کیلئے امریکی پابندیوں کا سامنا نہیں ہو گا، پی ٹی آئی روس سے تیل خریداری کی صرف باتیں کرتی تھیں۔