ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ملک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 224 روپے 16 پیسے رہا۔

انٹربینک میں ڈالر آج 5 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر  224.11 پیسے پر بند ہوا تھا۔