ڈالر اور سونے کی اسمگلنگ روکنے کیلئے مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈالر اور سونے کی اسمگلنگ روکنے کیلئے مانیٹرنگ و انفورسمنٹ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ڈالر سمیت دوسری غیر ملکی کرنسی اور سونے کی افغانستان کو اسمگلنگ روکنے کیلئے ایف آئی اے کے کرنسی ڈکلیئریشن سسٹم (سی ڈی ایس) کو انٹریگریٹڈ بارڈرز مینجمنٹ سسٹم سے منسلک کرنے سمیت بارڈرز کسٹمز سٹیشن اور ایئر پورٹ پر مانیٹرنگ و انفورسمنٹ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

باچہ خان ایئر پورٹ پر کسٹمز کے دواہلکاروں کو ائیرپورٹ کے تمام ایریاز تک رسائی ہوگی البتہ ایئر پورٹ پر تعینات کسٹمز کے تمام عملے کو تمام ایریاز تک رسائل کا معاملہ ایئر پورٹ سکیورٹی فورس ہیڈ کوارٹر کیساتھ اٹھایا جائیگا۔

اسٹیٹ بینک برآمد کنندگان کو کرنسی ڈکلیئریشن فارم کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے طورخم بارڈر کسٹمز سٹیشن پر خصوصی بوتھ قائم کرے گا۔