چمن میں پاک افغان سرحد بابِ دوستی کو آمد و رفت اور تجارت کیلئے کھول دیا گیا

چمن:بلوچستان کے ضلع چمن میں پاک افغان سرحد بابِ دوستی کو آمد و رفت اور تجارت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

چمن کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق بابِ دوستی گزشتہ شام افغان شیلنگ کے بعد سے بند تھا۔

چمن کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بابِ دوستی کھلنے کے بعد پاک افغان بارڈر پر آمد و رفت اور دو طرفہ تجارت معمول کے مطابق جاری ہے۔

بابِ دوستی پر پاکستانی حکام کی جانب سے سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔