آٹا، فائن میدے اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ

گندم اور فائن میدے کے قیمت میں اضافے کے بعد فائن آٹے کا 15 کلو کا تھیلہ300 رروپے اضافے کے ساتھ 1750 روپے کا ہوگیا۔

مہنگائی میں پسی عوام پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا ہے، کیوں کہ آٹے، فائن میدے اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

چکی کے فی کلو آٹے کی قیمت میں پانچ روپے اضافے کے بعد فی کلو چکی کا آٹا 130 روپے کا ہوگیا ہے، جب کہ فائن آٹے کا 15 کلو کا تھیلہ 300 رروپے اضافے کے بعد 1750 روپے کا ہو چکا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد فائن آٹے کا 80 کلو والا تھیلا 8600 سے بڑھ کر 9500 کا ہوگیا ہے، 40 کلو گندم کا تھیلہ 700 روپے اضافے کے بعد 4300 تک پہنچ گیا ہے۔

آٹا چکی ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کا کوٹہ نہ ملنے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔