ڈالرکی صورتحال پرکل اہم اجلاس طلب

اسلام آباد: ڈالرکی صورتحال پرکل اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار  ڈالر کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیرداخلہ، وزیرقانون، معاونین خصوصی اور  سیکرٹری خزانہ شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک،چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی ایف آئی اے  اور آئی ایس آئی کے نمائندے کے علاوہ کسٹمز حکام بھی شرکت کریں گے۔