ملک میں ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں امریکی ڈالر 23 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 224.94 روپے ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ آج  23 پیسے بڑھا ہے۔ گذشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 224.71 روپے تھا۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ کے کاروباری ہفتے میں ڈالر 55 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ گذشتہ جمعے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 224.39 روپے تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 234 روپے برقرار ہے۔