سونے کی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیئے

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ نرخ مزید 500 روپے اضافے سے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، فی اونس 4 ڈالر اضافہ ہوگیا۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کے اضافے سے ریکارڈ ایک لاکھ 71 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی جبکہ دس گرام سونا 428 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 47 ہزار 376 روپے کا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی سونا 4 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 782 ڈالر کا ہوگیا۔

پاکستان میں چاندی کے فی تولہ نرخ 30 روپے کمی سے ایک ہزار 960 روپے اور دس گرام 25.72 روپے سستا ہوکر 1680.38 روپے کا ہوگیا۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 22.85 ڈالر ہیں۔