انقرہ: ترکیہ نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے پہلے ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے دشمنوں پر دھاک بٹھادی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ نے اپنے پہلے ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، یہ تجربہ گذشتہ روز ایک ترک ساختہ حملہ آور ڈرون طیارے سےکیاگیا۔
حکام کے مطابق میزائل کو 25 ہزار فٹ کی بلندی سے فائر کیا گیا، جس نے سو کلومیٹر دور اپنے ہدف کا کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ترکیہ کے دفاعی صنعوں کے ادارے روکتسان نے ٹوئٹر پر اس میزائل کے داغے جانے کے لمحات کی تصاویر جاری کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ میزائل 20 سے 150 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے اور یہ ترکیہ کا ہوا سے زمین پر مار کرنے والا پہلا ہائپرسونک میزائل ہے۔
راکتسان نے اپنی ٹویٹ میں میزائل کی آزمائش کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم نیشنل انجنیئرنگ استعداد اور قابلیت کی بدولت سرحدوں کو پار کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔