2023 کے لئے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری 

لاہور:نیشنل سیونگز پاکستان کے تحت 2023 کے لئے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری کر دیاگیا۔

16جنوری2023 کو 750،15فروری کو 100اور1500،15مارچ کو200،17اپریل کو750،15مئی کو100اور1500،15جون کو200،17جولائی کو750،15اگست100اور1500،15ستمبر کو 200،16اکتوبر کو750،15نومبرکو100اور1500روپیاور15دسمبر کو200روپے مالیت کے انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی ہو گی۔

100روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام 7لاکھ روپے کا ایک،دوسرے انعام میں 2لاکھ روپے کے تین، تیسرے انعام میں 1ہزار روپے کے 1199انعامات،200روپے مالیت کے بانڈ ز کا پہلا انعام ساڑھے7لاکھ کا ایک،دوسرے انعام میں ڈھائی لاکھ کے 5انعامات جبکہ تیسرے انعام میں 1250روپے کے 2394۔

،750روپے مالیت کے بانڈز کا پہلا انعام15لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 5لاکھ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں 93ہزار کے روپے 1996انعامات،1500روپے مالیت کے بانڈزکا پہلا انعام30لاکھ روپے کا ایک، دوسرے انعام میں 10لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسرے انعام میں 18500روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔