پاکستانی  روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا

ملکی تبادلہ منڈیوں میں پاکستانی  روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 28 پیسے بڑھا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 225 روپے 40 پیسے ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 225 روپے 12 پیسے کا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے بڑھ کر 234 روپے 50 پیسے ہے۔