زیادہ آمدنی پر سُپر ٹیکس لگانے کا فیصلہ مؤخر

سندھ ہائیکورٹ نے وفاق کی جانب سے زیادہ آمدنی کمانے والوں پر سُپر ٹیکس لگانے کا فیصلہ موخر کردیا۔

عدالت نے نے سپرٹیکس کیخلاف100 سے زائدد رخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔ قرار دیا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی سیکشن 4 سی کا اطلاق 2023 سےہوگا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فرسٹ شیڈول،پارٹ ون کی ڈویژن ٹوبی کی پہلی شق خلاف آئین ہے، عبوری حکم کے تحت جمع کروائے گئی سیکورٹی موثر رہے گی۔

درخواستگزاروں کی جانب سے فنانس ایکٹ 2022 کی شقوں کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا تھا۔ وفاق نےفنانس ایکٹ2022 میں ماضی میں کیے گئے کاروبار پر ٹیکس لگایا تھا۔ وفاق نے زائد آمدن والوں پر سپر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیاتھا۔