اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کردی

اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز  ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی کردی۔

ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریٹنگ منفی بی سے کم کرکے سی سی سی پلس کردی ہے، پاکستان کی ریٹنگ میں کمی معاشی حالات کی وجہ سے ہوئی۔

ایس اینڈ پی کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور مہنگائی سے بھی پاکستان کے اقتصادی حالات خراب ہوئے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ  برقرار رہے گا۔