منی لانڈرنگ روکنے کیلئے پاکستان اور جنوبی افریقہ میں معاہدے کا امکان

پاکستان نے مستقل طور پر فیٹف وائٹ لسٹ میں رہنے کیلئے کمر کس لی۔

ذرائع کے مطابق فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد بھی پاکستان کے اقدامات جاری ہیں، اس سلسلے میں منی لانڈرنگ، دہشتگردوں کی فنانسنگ روکنے کیلئے پاکستان اور جنوبی افریقہ میں معاہدے کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ نے بذریعہ سرکولیشن سمری پاکستان اورجنوبی افریقہ کے مابین ایم او یو کی منظوری دے دی ہے۔

دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے معلومات کا تبادلہ بھی ایم او یو کا حصہ ہے۔

پاکستانی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اورجنوبی افریقہ کا فنانشل انٹیلیجنس سینٹر معاہدے پر دستخط کریں گے۔

دونوں ملکوں کے مابین منی لانڈرنگ کیسز اور دہشتگردی فناننسگ کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

وزارت قانون سے ایم او یو مسودے کی توثیق اور وزارت خارجہ سے مفاہمتی یادداشت کیلئے این او سی حاصل کرلیا گیا ہے۔