ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

سونے کی مسلسل بڑھتی قیمتوں میں تیزی کے بعد مندی،عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر سستاہوکر 1797 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔ 

ایک تولہ سونا 3350 روپے سستا ہوگیا،ایک تولہ سونا 1 لاکھ 77 ہزار 300 روپے کا ہوگیا،گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 80 ہزار 650 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی،10 گرام سونا 2872 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 52 ہزار 6 روپے کا ہوگیا ،ایک تولہ چاندی کی قیمت 2100 روپے کی بلند سطح پر برقرار ہے۔