خیبرپختونخوا میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ

خیبرپختونخوا میں عوام مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

جس صوبے کے عوام نے تبدیلی سرکار پر کیا دو مرتبہ اعتبار کیا وہاں عوام اب سستے داموں آٹے کے لئے ترس رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کی آتا سپلائی پر مسلسل پابندی کے باعث پشاور میں آٹے کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچا دیا۔

خیبرپختونخوا میں چند دنوں میں 20 کلو کے تھیلے میں 200 کا اضافہ ہوا۔ 2200 روپے کا تھیلہ اب 2400 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

خیبر پختونخوا کی سالانہ گندم ضرورت 43 لاکھ میٹرک ٹن ہے مگر اپنی پیداوار صرف 13 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔ جس میں اضافے کے لئے صوبائی حکومت نے 10 برس میں کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔