2023ء میں16عام تعطیلات اور 22اختیاری چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے 2023 میں چھٹیوں کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق آئندہ برس 16 عام تعطیلات اور 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق 5 فروری یوم کشمیر اور 23 مارچ یوم پاکستان، یکم مئی کو یوم مزدور، 22 سے 24 اپریل عیدالفطر کی 3 چھٹیوں پرمشتمل عام تعطیلات ہوں گی

علاوہ ازیں 29 اور 30 جون اور یکم جولائی کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں ہوں گی، 27 اور28 جولائی 2023 کو عاشورہ محرم کی جبکہ 14 اگست 2023 کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہو گی۔ 28 ستمبر2023 کو عیدمیلاد النبی ﷺ کی عام تعطیل ہو گی۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق 9 نومبر 2023 کو یوم اقبال، 25 دسمبر2023 کو یوم قائداعظم اور کرسمس اور 26 دسمبر 2023 کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہو گی۔