ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج  ڈالر کا بھاؤ 22 پیسے بڑھا ہے۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 226 روپے 37 پیسے ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ گذشتہ روز 226 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 235 روپے 50 پیسے ہے۔