22 کمپنیوں کو الیکٹرک بائیک بنانےکے لائسنس جاری

اسلام آباد:  پاکستان میں 22 کمپنیوں کو الیکٹرک بائیک بنانےکے لائسنس جاری کردیئے گئے

وفاقی کابینہ کو بریفنگ میں وزارت صنعت و پیداوار کے حکام نے بتایا ہےکہ پاکستان میں 22 کمپنیوں کو  الیکٹرک بائیک بنانےکے لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں.

پاکستان میں الیکٹرک بائیک کے فروغ  سے ایندھن کی مد میں خاطر خواہ بچت ہوگی، ماحول دوست الیکٹرک بائیک کاربن کے اخراج میں کمی کا باعث بھی بنے گی.

ملک میں پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلوں کو مرحلہ وار  الیکٹرک بائیک سے تبدیل کیا جائےگا۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت پاکستان میں 90 کمپنیاں موٹر سائیکل اور آٹو رکشا بنا رہی ہیں، ملک میں سالانہ 6 ملین موٹر سائیکل بنانےکی سہولت موجود ہے۔