عالمی امداد کے اعلانات کے بعد بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ جاری

  کراچی: جینیوا کانفرنس میں پاکستان کے لیے عالمی امداد کے اعلان کے باوجود منگل کو ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 237 روپے کی سطح پر آگئے۔

آئی ایم ایف قرض پروگرام سے متعلق کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہ آنے اور درآمدی ضروریات کے لیے ڈالر کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر 228 روپے سے بھی تجاوز کرگئی تھی۔

اختتامی لمحات میں ڈیمانڈ گھٹنے سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 48 پیسے کے اضافے سے 227.88 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے کے اضافے سے 237 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔