ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ کا سلسلہ جاری

کراچی: جینیوا کانفرنس میں پاکستان کے لیے عالمی امداد کے اعلان کے باوجود بدھ کو ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 238 روپے کی سطح پر آگئے۔

آئی ایم ایف قرض پروگرام سے متعلق کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہ آنے اور درآمدی ضروریات کے لیے ڈالر کی بڑھتی ہوئی طلب کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر 5 پیسے اضافے کے بعد 227 روپے 93 پیسے پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے اضافے کے بعد 238 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔