پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ادھار تیل فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ادھار تیل فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا،سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ نے پاکستان کے ساتھ تیل کی مالی اعانت کے نئے معاہدے پر دستخط کردیئے۔

سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے سی ای او سلطان عبدالرحمن المرشد اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے معاہدے پر دستخط کئے، اقتصادی امور ڈویژن کاکہناہے کہ سلام آباد میں سعودی اور پاکستانی حکام کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط ہوئے، معاہدے کے مطابق سعودی عرب پاکستان کو ایک ارب ڈالرز مالیت کا تیل ادھار فراہم کرے گا،اس معاہدے کا مقصد پاکستان کی معیشت کو سہارا ملے گا ۔