ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسلہ اضافے کے بعد آج کچھ استحکام آیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ کا بھاؤ بغیر کسی تبدیلی کے برقرار ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 228 روپے 15 پیسے ہے۔  انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 228 روپے 14 پیسے تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 238 روپے 50 پیسے برقرار ہے۔