ریکوڈک فیلڈ پر غیر ملکی کمپنی نے کام شروع کردیا‘ بھرتیوں کا آغاز 

کوئٹہ:ریکوڈک فیلڈ پر غیر ملکی کمپنی نے کام شروع کردیا جس کیلئے بلوچستان میں لوگوں کی بھرتیوں کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر غیر ملکی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مارک بریسٹو نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو معاہدے کے کور شیڈ کی مد میں 3 ملین ڈالر رواں ماہ منتقل کیے جائیں گے۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن ریکوڈک معاہدے پر ایک پیج پر ہیں۔