آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد،ڈیزل اور پیٹرولیم لیوی میں اضافہ 

 اسلام آباد:وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈیزل اور پٹرولیم لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 2روپے 50 کا اضافہ کیا گیا.

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح بڑھ کر35 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کے فی لیٹر پر ڈسٹری بیوٹر مارجن میں ایک روپے کا اضافہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پٹرول پر ڈسٹری بیوٹر مارجن 5 سے بڑھا کر 6 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔