پشاور زلمی کے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد

پی ایس ایل 8 میں گزشتہ روز کراچی کنگز کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر پشاور زلمی کو جرمانہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دے کر پی ایس ایل 8 میں اپنے سفر کا آغاز کیا۔

کراچی کنگز میں فتح کے دوران پشاور زلمی کی بولنگ سست روی کا شکار ہوئی جس کی وجہ سے ٹیم کو جرمانہ کردیا گیا ہے۔

زلمی نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروایا ہے، جس پر پشاور زلمی کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عاٸد کیا گیا ہے