ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

ملتان: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 8 کے تیسرے میچ ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کے قائد سرفراز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسکواڈ

ملتان سلطانز: کپتان محمد رضوان ، شان مسعود ، ڈیوڈ ملر ، کیرون پولارڈ ، خوشدل شاہ ، عقیل حسین ، اسامہ میر ، سمین گل ، عباس آفریدی ، احسان اللہ شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کپتان سرفراز احمد، مارٹن گپٹل ، جیسن روئے ، عمر اکمل ،افتخار احمد ، محمد حفیظ ، محمد نواز ، عبدالواحد ، نسیم شاہ ، محمد حسنین ، نوان توشارا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کو پہلے میچ میں لاہور قلندرز سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔