بریتھ ویٹ نے ملتان سلطانز کو جوائن کرلیا

شاہنواز دھانی کے متبادل محمد الیاس نے ملتان سلطانز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا جبکہ ویسٹ انڈیز آل راونڈر کارلوس بریتھ ویٹ بھی اسکواڈ میں شامل کرلیے گئے۔

پی ایس ایل 8 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شاہنواز دہانی اپنی انگلی تڑوابیٹھےتھے، جس کی وجہ سے وہ ایونٹ سے باہر ہوچکے تھے۔ پرشاہنواز دھانی کے متبادل محمد الیاس نے ملتان سلطانز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

محمد الیاس بلے باز اور فاسٹ میڈیم باؤلر ہیں۔ پاکستان کی ڈومیسٹک ٹیموں میں وہ بطور بولر کھیلتے ہیں۔ وہ پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگ اور ملتان سلطان کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔

کارلوس بریتھ ویٹ ویسٹ انڈیز ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل (T20I) ٹیم کے سابق کپتان ہیں جوآئی سی سی ورلڈ ٹی 20 (2016) کے فائنل میں بین اسٹوکس کے خلاف لگاتار 4 چھکے مارنے کے لیے مشہور ہیں، اس طرح ان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف مشہور فتح سے ہمکنار ہوئی تھی۔