پاکستان کرکٹ ٹیم سے دور نوجوان قومی اوپنر صائم ایوب نے مستقل مزاجی سے رنز کر کے کیریبیئن پریمیر لیگ میں اپنی بیٹنگ کی مہارت دکھا دی ہے۔
قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر صائم ایوب نیشنل ٹیم سے دور ہیں لیکن کیریبیئن پریمیئر لیگ میں اپنی کلاس اور مستقبل مزاجی سے رنز کر کے بیٹنگ کی دھاک بٹھا دی ہے۔
صائم ایوب جو کیریبیئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کر رہے ہیں انہوں نے مسلسل تیسری نصف سنچری جڑ دی۔ اسٹار بیٹر نے جمیکا کے خلاف پانچ چوکے اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے صرف 53 گیندوں پر میچ وننگ 85 رنز اسکور کیے۔
نوجوان اوپنر نے اس سے قبل بارباڈوس رائلز اور ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کیخلاف بھی نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔
وہ ٹورنامنٹ میں اب تک 7 میچوں میں 288 رنز بنا کر لیگ کے ٹاپ اسکورر بن چکے ہیں۔