آئی سی سی ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کی گرائونڈ میں نماز ادائیگی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
جمعہ کو بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو با آسانی 81 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔
پاکستان کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔
ہدف کے تعاقب میں جب نیدرلینڈز کی اننگز جاری تھی کہ میچ میں پانی کے وقفہ کے دوران محمد رضوان نے گرائونڈ میں ہی نماز ادا کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میدان میں رضوان کی نماز سے اچھا میسج گیا، میئر جلال آباد بھی پاکستان کی فتح سے خوش۔
پاک بھارت میچ کے دوران محمد رضوان کی نماز ادائیگی کی تصویر وائرل ہوئی جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے محمد رضوان کے اس عمل کو سراہا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب محمد رضوان نے میچ کے دوران گرائونڈ میں نماز ادا کی ہو۔
2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت میچ کے دوران محمد رضوان کی گرائونڈ میں نماز ادائیگی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔