کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے نیا ریکارڈ بنادیا، سری لنکا کو جیت کیلئے 429 رنز کا ہدف

جنوبی افریقا نے سری لنکا کے خلاف ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بنا ڈالا۔

دہلی میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 428 رنز بنائے ہیں، جنوبی افریقا کے ڈی کاک، وینڈرڈیوسن، اور مارکرم نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔

ایڈن مارکرم نے 48 گیندوں پر ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی۔

پروٹیز نے سری لنکا کو مقررہ 50 اوورز میں جیت کے لیے 429 رنز کا ہدف دیا ہے۔